سعودی عرب میں امیتابھ بچن کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

سعودی عرب میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔جوائے ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب ریاض میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے فنکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ سنیما لوگوں کو قریب لانے اور انسانی معاشرے کو ہم آہنگ کرنے کا ذریعہ ہے۔80 سالہ امیتابھ بچن کو ان کے 60 سالہ کامیاب فلمی کیریئر اور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے عالمی سفیر ہونے پر ایوارڈ دیا گیا۔

You might be interested in