سوات،شدید برفباری کے باعث کالام کا زمینی رابطہ تاحال منقطع
کالام میں بڑی تعداد میں سیاح اور مقامی لوگ محصور ہو کررہ گئے
شدید برفباری کی وجہ سے کالام کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔سوات میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے سیکڑوں کی تعداد میں سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔ بحرین سے کالام تک تین مقامات پر روڈ بند پڑا ہے، بوڈے کمر سے اسریت تک 8 کلو میٹر تک روڈ بند ہے۔ مختلف مقامات پر بڑے بڑے گلیشیر گر پڑے ہیں۔کالام میں بڑی تعداد میں سیاح اور مقامی لوگ محصور ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today