سوشل میڈیاکی بندش شروع

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں فیس بک ، ٹوئٹر ، یوٹیوب ، واٹس ایپ کی سروسز بھی بند ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے اکثر شہروں میں فیس بک ،ٹوئٹر، یوٹیوب ، واٹس ایپ کی سروسز میں خلل آنا شروع ہوگیا ہے ، بیشتر شہروں میں فیس بک، ٹوئٹر ، فیس بک ، واٹس ایپ کی سروسز بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔دوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ پنجاب کی وزارت داخلہ کے مراسلے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کمپنیوں کو انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in