سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2100 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1801 روپے اضافے سے ایک لاکھ 59 ہزار 894 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 915 ڈالر فی اونس ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in