سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

ملک میں دو دن کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام ایک لاکھ 81 ہزار روپے ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 55 ہزار 264 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر اضافے سے 1877 ڈالر فی اونس ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in