سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قمت میں 2800 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 93 ہزار 158 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 1965 ڈالر فی اونس ہے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in