سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کااضافہ
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 100 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 287 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 59 ہزار 551 روپے ہوچکا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کے اضافے کے بعد 1900 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today