سونے کی قیمت میں روپے میں ریکارڈ اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت یکمشت 3 ہزار 100 روپے بڑھ گئی۔ یوں ایک ہفتے میں سونا 8 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق آج کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 900 تک پہنچ گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 102 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالرز کے اضافے کے بعد ایک ہزار 891 ڈالرز تک پہنچی ہے۔ملک میں 14 اگست کے بعد سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 اگست کو 1100، 16 اگست کو 900، 17 اگست کو 1200، 18 اگست کو 300 اور 19 اگست کو 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in