سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 85 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 29 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 58 ہزار 865 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 909 ڈالر ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in