سونے کے نرخ میں ہوشربا اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کے نرخ میں ہوشربا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز ملک میں سونے کی قیمت پانچ ہزار روپے کے اضافے سے دو لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ سونے کی دس گرام قیمت 4288 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in