سپریم کورٹ، ڈپٹی اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کیس کی سماعت شروع

 سپریم کورٹ میں ملک کی آئینی سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت شروع  ہوگئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بحث کرائے بغیر ووٹنگ پر کیسے چلے گئے، عدالت ہوا میں فیصلہ نہیں کرے گی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی سولات کے جوابات دینا ہوں گے، ہم بھی جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ بحث کرانے کی اجازت نہ دینا طریقہ کار کی خامی ہے جب کہ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ بادی النظرمیں ڈپٹی اسپیکر نے اسپیکرکا وہ اختیاراستعمال کیا جو ڈپٹی اسپیکر کا اختیار نہیں تھا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in