سپریم کورٹ نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی اسیر رہنما صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے وکلا ءکے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ صنم جاوید قومی اسمبلی کے حلقے 119، 120 اور پی پی 150 سے الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں اتری ہیں۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کی بھی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 160 بہاولنگر سے الیکشن  لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in