سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی اور افغانستان کا جھنڈا لہرانے والا مرکزی ملزم گرفتار
شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی کرنے اور افغانستان کا جھنڈا لہرانے والے مرکزی ملزم رانا بلوچ کو گرفتارکرلیاگیا۔ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الاآصف اسکوائر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر پولیس نے سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی کرانے والا مرکزی ملزم رانا بلوچ کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ سال سپر ہائی وے پر رانا بلوچ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہنگامہ آرائی کی تھی، ملزم رانا بلوچ ہنگامہ آرائی کے بعد افغانستان فرار ہو گیا تھا۔ملزم نے ہنگامہ آرائی کے دوران جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی بس جلائی تھی، ملزم نے ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد گاڑیوں کو بھی جلایا، رانا بلوچ سپر ہائی وے اور اطراف میں افغانستان کا جھنڈا لہرانے میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کا تعلق پی ٹی ایم سے بھی ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today