سچائی کے بعد کا دور؟

جس زمانے میں ھم زندہ ہیں اسے مابعد سچائی کا دور کہا جاتا ھے- یعنی سچائی کے بعد کا زمانہ-
‏غالبا یہ توجیح ٹھیک نہیں، سچائی کبھی غائب نہیں ھوتی البتہ اب اسے ڈھونڈنا مشکل ہو چکا ہے- جیسے ہی کوئی واقعہ ہوتا ہے سچ پیچھے رہ جاتا ہے-تبصرے، تجزے ، جزباتی آراء آگے نکل جاتے ہیں اور اصل واقع کی وہ درگت بنتی ہے کہ کچھ سجائی نہیں دیتا-
‏ ہر خطے، علاقے، واقعہ، حادثہ، یا سیاسی نقطہ نظر کو پرکھنے کے کئی انداز ہو سکتے ہیں- ایجنڈا سیٹینگ اور فریمنگ تھیوری کے مطابق آپ جس نقطہ نظر کو بار بار پیش کریں گے وہی دنیا کا نقطہ نظر بن جائے گا-
‏مغربی میڈیا جو کہتا ھے باقی دنیا کا میڈیا اسے فالو کرتا ہے- موامی سطح پر سوشل میڈیا کی گونج عوامی آواز بن جاتی ہے
‏مغربی میڈیا پاکستان کو ھمیشہ ایک خبر کے طور پر پیش کرتا ہے اور خاص رنگ دیتا ہے جو کہ بعد میں عمومی رائے بن جاتی ھے اور پھر اس عمومی رائے کو تقویت دینے کے فالو اپ سٹوریاں کی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رھتا ہے -چین مغربی میڈیا کے لئے صرف امریکہ کے خلاف ابھرتی ہوئی طاقت ہے لیکن بھارت مغربی میڈیا کے لئے تیسری بڑی معیشت ہے حالانکہ بھارت اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار ، انتہاء پسند ھندوؤں کا گڑھ، اور جنوبی ایشیا میں خطے کا توازن برباد کرنے والا اور فیک نیوز کا بانی ملک ھے-
‏سویت یونین کے تحلیل ہونے کے بعد امریکہ نے عالمی اداروں ، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، یورپی یونین ، نیٹو کو مضوط کر کے ورلڈ آرڈر قائم کرنے کی کوشش کی جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے-
‏افغانستان اور ایراق پر حملہ بعد ازاں لمبی بے نتیجہ جنگ سے امریکہ کو لگ بھگ چار ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا جس کا نتیجہ ۲۰۰۸ کے recession کی شکل میں نظر آیا-
‏ مقامی سطح پر وی لاگز کے تھمب نیلز کی سنسنی خیزی ، ٹویٹر ھیش ٹیگوں ، مصنوعی ویڈیوز ، ایپس کی مدد سے کی گئیں لائکس اور ریٹویٹ میں سچ ایسے گم ہوتا ہے کہ جیسے اندھرے میں کالی بلی-
‏مابعد سچائی یا سچائی کو چھپانے کے زمانے میں طاقتور وھی ہے جو سچائی پر زیادہ سے زیادہ اور تیزی سے کمبل پہناسکے کیونکہ ذرا سا بھی چونکے تو دوسری پارٹی میدان میں جمپ مارکے اپنا جھوٹ لے کے پہنچ جائے گی- جب سچ دھندلا ھوتا ھے تو افراتفری اور مایوسی جنم لیتی ہے، افواھیں اور تیز ھو جاتی ہیں – میڈیا اور سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی چیزیں جن کی کوئی واقعاتی حیثیت نہیں ہوتی ان کے اندر سے ایسے ایسے تجزے نکالے جاتے ہیں کہ سننے والے حیران رہ جاتے ہیں- سچ کو ڈھونڈنا، موجودہ دور میں جوئے شیر لانے کے مترادف ہے-
‏⁦‪#PostTruth‬⁩ ⁦‪#FakeNews

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in