شان مسعود نے شادی کے بعد پہلا ٹوئٹ کر دیا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے شادی کے بعد پہلا ٹوئٹ کر دیا۔سوشل میڈیا پر شان مسعود نے اپنی اہلیہ نیشے خان کے لیے لکھا ہے کہ تم میں مجھے اپنا جیون ساتھی اور بہترین دوست دونوں ملے، ہمارا یہ سب سے خوبصورت سفر ایک ساتھ گزرے۔شان مسعود نے اپنے پیغام میں شادی کی تقریبات میں آنے والے تمام لوگوں اور مبارک باد دینے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔شان مسعود نے ٹوئٹ کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today