شاہین آفریدی کی انشا کے ہمراہ نکاح کے ایونٹ کی ویڈیو منظر عام پرآگئی

قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایونٹ کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ویڈیو فوٹوگرافر فراز مرزا کی جانب سے جاری کی گئی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔ویڈیو میں نکاح کی پروقار تقریب میں شرکت کے لیے آئے مہمانوں سے شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کو ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اہین شاہ آفریدی کا نکاح رواں ماہ کراچی کی ایک مقامی مسجد میں ہوا تھاجس کے بعد ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔اس سے قبل کرکٹر کے نکاح کی تقریب سے قبل مہندی کے سیٹ اپ کی ویڈیو جاری کی تھی۔شاہین کی مہندی کی تقریب رواں ماہ کے آغاز پر 2تاریخ کو کراچی میں ہوئی جب کہ نکاح 3فروری کو ہوا۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in