شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کے سفر کا آغاز کس طرح کیا ؟
راولپنڈی (ویب مانیٹرنگ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے کرکٹ کے سفر کے آغاز کی دلچسپ کہانی ان کے بڑے بھائی نے پہلی مرتبہ بیان کر دی ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی نے اپنے چھوٹے بھائی شاہین شاہ آفریدی کے بچپن اور کرکٹ میں دلچسپی کے واقعات بیان کیے۔ریاض آفریدی نے کہا کہ شاہین کو میں نے ایک چیز یہ کہی تھی کہ تم نے کبھی میرا نام استعمال نہیں کرنا کہ میں ریاض آفریدی کا بھائی ہوں، تم میں ٹیلنٹ ہوگا تو تم خود سامنے آؤ گے۔انہوں نے کہا کہ شاہین کو بچپن سے ہی کرکٹ کا جنون اور عشق تھا، جب بھی میں ٹور سے آتا تھا تو وہ میرے پیڈز اور بلے سے کھیلتا رہتا تھا، یہاں تک کہ وہ پیڈز پہن کر سو بھی جاتا تھا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today