شاہ آفریدی نے ٹریننگ سیشن کے دوران کیمرہ توڑ دیا

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ سیشن کے دوران کیمرہ توڑ دیا، ٹوٹے ہوئے لینس کے ساتھ تصویر بھی شیئر کردی۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی بولنگ پریکٹس کررہے تھے کہ اس دوران ان کی تیز رفتار گیند ریکارڈنگ کیلئے لگائے گئے کیمرے پر لگ گئی، جس سے اس کا لینز ٹوٹ گیا۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کیمرے کے ٹوٹے ہوئے لینز کے ساتھ تصویر بنوا کر شیئر بھی کردی۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا شمار پاکستان کے بہترین گیند بازوں میں ہوتا ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in