شاہ رخ اور سلمان خان حقیقی اسٹارز اور میں دونوں سے بہت متاثر ہوں، وکی کوشل

بالی ووڈ اداکار اور کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور سپر اسٹار سلمان خان کو حقیقی اسٹارز قرار دیا۔ 

فلمی دنیا میں اسٹارز کی حیثیت حاصل کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے وکی کوشل کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بہت متاثر ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فلم مسان، من مرضیاں، سردار اودھم، راضی اور سنجو میں اچھی پرفارمنس کے ذریعے انڈسٹری میں جگہ بنانے والے وکی کوشل نے اس موقع پر اپنے بارے میں اسٹار کی حیثیت حاصل ہونے کے حوالے سے انتہائی عاجزانہ انداز میں غیر یقینی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وکی کوشل کی گزشتہ ماہ کے اوئل میں فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے ریلیز ہوئی ہے۔

Visited 5 times, 1 visit(s) today

You might be interested in