شاہ رخ خان نے مداحوں کو اپنی پہلی گرل فرینڈ کا نام بتا
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے مداحوں کو اپنی پہلی گرل فرینڈ کا نام بتا دیا۔بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پراپنے فینز کے سوالوں کے جواب دئیے۔شاہ رخ خان سے ایک مداح نے ان کی پہلی گرل فرینڈ کا نام پوچھ لیا۔شاہ رخ خان نے جواب میں کہا کہ ان کی پہلی گرل فرینڈ ان کی بیوی گوری خان تھیں ۔شاہ رخ اور گوری کلاس فیلو تھے اوردونوں نے کافی عرصے ساتھ رہنے کے بعد 25 اکتوبر 1991 کو شادی کی تھی۔ شاہ رخ خان اور گوری دوبیٹوں اور ایک بیٹی کے والدین ہیں۔ اپنی نئی فلم ’پٹھان ‘ کو گھر والوں کے ساتھ دیکھنے کے سوال پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’پٹھان‘ کو اب تک فلم پر کام کرنے والے ٹکینیشز کے علاوہ کسی نے نہیں دیکھا۔شاہ رخ خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کے چھوٹے بیٹے کو فلم کے ٹریلر میں جہاز والا سین بہت پسند آیا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today