شاہ رخ خان نے پر اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کردیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بات اور وعدے کے پابند نکلے اور انہوں نے کہے گئے وقت پر اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔شاہ رخ خان کے فوری بعد دو منٹ سے بھی کم وقفے کے دوران جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کا ٹریلر جاری کیا۔تینوں اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ہی منٹس میں فلم کے ٹریلر کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔اس سے قبل 9 جنوری کو شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ آج 11 بجے فلم کا ٹریلر لانچ کیا جائے گا۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in