شرمیلا ٹیگور کی 12 برس بعد فلمی دنیا میں واپسی

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور ایک طویل عرصے بعد بڑے پردے کی سکرین پر نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور بالی وڈ سٹار سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کی 12 برس بعد سینما میں واپسی ہو رہی ہے، ان کے فلمی سفر کا دوبارہ آغاز راہل چٹیلا کی فلم ’گل مہر‘ سے ہو رہا ہے جس میں بالی وڈ کے دیگر بڑے اداکار بھی نظر آئیں گے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in