شعیب اختر نے شاہین آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے شاہین آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔شعیب اختر نے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران انتہائی اہم موقع پر اپنا اوور مکمل نہ کر کے پاکستان کا ہیرو بننے کا سنہری موقع ضائع کر دیا۔ان کا کہنا تھا اگر شاہین آفریدی کی جگہ میں ہوتا تو صرف 12 منٹس میں وہی گیندیں کروا کر پاکستان کی مشہور شخصیت بن جاتا، میں بولنگ کے لیے آتا، گرتا، گھٹنے تڑواتا لیکن میں دوبارہ کھڑا ہوتا، انجیکشن لگواتا اور اس عمل کو دوبارہ دہراتا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in