شعیب ملک اپنے بیٹے کو حافظ قرآن بنانے کے خواہشمند
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو حافظ قرآن بنانا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں کرکٹر شعیب ملک کو بطور مہمان مدعو کیا گیا، میزبان کی جانب سے شعیب ملک سے ان کے بیٹے کے حوالے سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بیٹے کو کبھی کرکٹر بنانے کیلئے زور نہیں دیں گے؟۔ جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو نہ صرف کرکٹر بلکہ کسی بھی کام کیلئے زبردستی نہیں کروں گا۔ کرکٹر کا کہنا تھا کہ قرآن حفظ کروانا میری خواہش ہے اور میں ایسا چاہتا ہوں، اس کے علاوہ وہ اچھا پڑھے اور سب کی عزت کرے، بس میں یہ چیزیں اپنے بیٹے سے چاہتا ہوں، باقی وہ زندگی میں جو کرنا چاہتا ہے وہ کرے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today