شہزادہ ہیری کی کتاب کی پہلے ہی روز 4 لاکھ کاپیاں فروخت

برطانوی شہزادے ہیری کی کتاب اسپیئر دنیا بھر میں شائع کر دی گئی۔ لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ ہیری نے کتاب میں شاہی خاندان سے اپنے تلخ تعلقات کا ذکر کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ ہیری کی سوانح حیات اسپیئر ان کی شاہی زندگی سے متعلق یادداشتوں پر مبنی ہے۔ یہ کتاب برطانیہ کی سب سے تیزی سے بکنے والی نان فکشن کتاب بن گئی۔ برطانیہ میں اشاعت کے پہلے ہی روز کتاب کی 4 لاکھ کاپیاں فروخت ہوگئیں۔ پبلشر کے مطابق ہارڈ بیک، ای بُک، آڈیو سمیت کتاب کی اب تک 4 لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کتاب کی فروخت کے لیےلندن کے کچھ اسٹور آدھی رات کو ہی کُھل گئے تھے۔ شہزادہ ہیری 2020 میں شاہی اعزازات چھوڑ کر اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ امریکا چلے گئے تھے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in