شیخ رشید کا حراست کے دوران بھی دبنگ انداز برقرار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے تاہم ان کی انرجی اب بھی پہلے کی طرح برقرار ہے۔رات دیر گئے پولیس نے شیخ رشید کو موٹر وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیاپھر انہیں پولی کلینک اسپتال بھی لےجایا گیا۔ان مواقع پر شیخ رشید نے پولیس کی موجودگی میں بیانات دیتے ہوئے حکومت پر بھرپور تنقید کی اور اپنا آگے کا لائحہ عمل بھی بتایا۔شیخ رشید نے 2 موقعوں پر پولیس اہلکار کو دھکے بھی دیے جبکہ ویڈیوز اور تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تھانہ اور اسپتال کے باہر سگار بھی استعمال کرتے رہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in