صارفین تک سرکاری قیمت پر گیس سپلائی کو یقینی بنایا جائے، عرفان کھوکھر

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ صارفین تک سرکاری قیمت پر گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

لاہور میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کا اجلاس عرفان کھوکھر کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل تمام ایل پی جی دکانیں دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین تک سرکاری قیمت پر گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ ایل پی جی دکانوں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in