صارفین ہوشیار!اب واٹس ایپ سٹیٹس کو بھی رپورٹ کیا جاسکے گا

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایسا فیچر تیار کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے اب صارفین کے سٹیٹس کو بھی رپورٹ کیا جاسکے گا۔ واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین سوشل میسجنگ ایپ میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں اس کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں، اپنے صارفین کے لیے واٹس ایپ میں نت نئے فیچر لائے جاتے ہیں، جو اسے بہتر سے بہتر بنارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسا فیچر لے کر آرہا ہے جو صارفین کو غلط سٹیٹس لگانے پر رپورٹ کرنے کی اجازت دے گا۔ویب بیٹا انفو (Webetainfo) کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے انجنیئر گزشتہ ماہ سے اینڈرائیڈ موبائل کے لئے اس فیچر پر کام کررہے تھے۔ اور اب یہ تیار ہے تاہم ابھی اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔ابتدائی طور پر سٹیٹس اپ ڈیٹ رپورٹ فیچر ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن کو انسٹال کرنے کے بعد کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوگا اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں اسے مزید صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیٹا ٹیسٹرز کے سٹیٹس اپ ڈیٹس میں جلد ہی ایک نیا ’رپورٹ‘ آپشن دکھائی دے گا۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین ان سٹیٹس اپ ڈیٹ کی رپورٹ کر سکتے ہیں، جو واٹس ایپ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔رپورٹ ہونے کے بعد سٹیٹس کو واٹس ایپ کی خصوصی ماڈریشن ٹیم کو بھیج دیا جائے گا۔ جو اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ رپورٹ کیا گیا سٹیٹس واقعی قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہے یا نہیں۔اگر رپورٹ کیا گیا سٹیٹس واقعی قواعد کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو سٹیٹس لگانے والے صارف کو پہلے تنبیہہ کی جائے گی اور پھر اس کا اکاؤنٹ معطل یا بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق سٹیٹس ’رپورٹ‘ واٹس ایپ کے تمام فیچرز (پیغامات، میڈیا، لوکیشن شیئرنگ، کالز اور سٹیٹس اپ ڈیٹس) کی تمام آلات پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو محفوظ بنائے گی۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in