صدر عارف علوی کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی وائرس سے صحتِ عامہ کو بڑے خطرات لاحق ہیں۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سے دنیا بھر میں بے شمار اموات واقع ہوتی ہیں۔h

اُنہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرۂ روم کے علاقے میں ہیپاٹائٹس سی کی بیماری کا 80 فیصد بوجھ مصر اور پاکستان پر ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ افسوس ناک امر ہے کہ ابھی بھی ہمارا ملک اپنے خطے میں اس بوجھ کا ایک بڑا حصہ دار ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی ایک خطرناک اور خاموش بیماری ہے، پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی سب سے بڑی آبادی ہے جو تقریباً 1 کروڑ ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں ہیپاٹائٹس کا خطرہ بڑھانے والے عوامل کو فوری طورپر کم کرنا ہو گا۔

اُنہوں نے صحت سے متعلق حکام کو ہدایت کی کہ عوام میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، اسکریننگ اور علاج سے متعلق آگاہی پیدا کریں۔

اماراتی صدر کے بھائی کے انتقال پر صدر علوی کی تعزیت

صدرِ مملکت نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی کی وفات پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی ہمدردیاں متحدہ عرب امارات کے عوام اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in