صرف سخت محنت سے ہی فلم بینوں کو متاثر نہیں کیا جاسکتا، انیل کپور


طویل عرصے تک فلموں میں کام کے بعد شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے، بالی ووڈ سٹار
بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے کہاہے کہ صرف سخت محنت سے ہی فلم بینوں کو متاثر نہیں کیا جاسکتا، ایک طویل عرصے تک فلموں میں کام کے بعد شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔ فلم انڈسٹری میں تبدیل ہوتے منظر نامے کے بارے میں حال ہی میں اپنے آئندہ آنے والے شو (نائٹ منیجر ان علی باغ)کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کے دوران کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والے بالی ووڈ اسٹار کے مطابق وہ محسوس کرتے ہیں کہ اب صرف سخت محنت سے کام نہیں چلے گا۔نائٹ منیجر ان علی باغ میں انیل کپور کےساتھ ادیتیا رائے کپور اور شوبیتا دھولیپلا کام کررہے ہیں، یہ ڈرامہ سیریز ایک برطانوی سیریز کا بھارتی ایڈاپشن ہے، جو آئندہ ماہ کی 17 تاریخ سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگا۔ انیل کپور نے بتایا وہ کس طرح کام کے حصول کے لیے نئے ذرائع تلاش کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اندر کی جوت جگانے کےلئے بعض اوقات نروس ہوکر یا یہ سمجھ کر میں فلاں چیز نہیں کرسکتا، خود کو تیار کرتے ہیں اور پھر یہی میرے اندر کام کی صلاحیت بیدار کرکے کچھ کرنے کی بھوک بڑھاتا ہے۔

You might be interested in