طاقتور پاسپورٹ کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر جاپان کا پہلا نمبر
دنیا میں سب سے طاقتور پاسپورٹ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر جاپان کا قرار پایا ہے جب کہ سب سے کمزور پاسپورٹ کا حامل ملک افغانستان ہے۔یہ اعداد و شمار ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کیے گئے، یہ ادارہ ہر تین ماہ بعد 199 پاسپورٹس کی 227 سفری مقامات تک رسائی کے بارے میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے خصوصی اعداد وشمار کو مدنظر رکھتے ہوئے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کرتا ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ تازہ ترین طاقت کی فہرست کے مطابق جاپان سب سے پہلے نمبر پرہے جس کے بعد سنگاپور و جنوبی کوریا کے پاسپورٹوں کو دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں دوسرے نمبر کا حامل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد جرمنی و سپین کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ فن لینڈ، اٹلی، لکسمبرگ اور آسٹریا کو پاسپورٹس کو ایک ساتھ چوتھا نمبر دیا گیا ہے۔