طیاروں سے ٹکرانے والے پرندوں کو مارنے کا جدید طریقہ اپنا لیا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک کے تین ایئرپورٹس کراچی، لاہور، اسلام اباد پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے تناظر میں برڈ ریپیلنٹ سسٹم (پرندوں کو ہلاک کرنے یا بھگانے کا جدید سسٹم) نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس فرم کو یہ کانٹریکٹ دیا جائے گا وہ پہلے اس سسٹم کی ٹیسٹنگ کروائے گی، اس کے بعد اس کی تنصیب کرے گی اور اخر میں اس کی کمیشنگ کرے گی۔ اس جدید سسٹم کو نصب کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی فرمیں رابطہ کر سکتی ہیں۔ منصوبہ اگلے سال کے اوائل تک مکمل کر دیا جائے گا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today