عائزہ کو پہلی بار دیکھ کر میں آنکھیں نہیں جھپک سکا تھا، دانش تیمور
معروف اداکار دانش تیمور نے اپنی اہلیہ عائزہ خان سے ہونے والی پہلی ملاقات سے متعلق بتایا کہ عائزہ اتنی خوبصورت تھیں کہ انہیں پہلی مرتبہ دیکھ کر پلکیں نہیں جھپک سکا تھا۔نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے دانش تیمور سے ان کی اور عائزہ کی محبت اور پہلی ملاقات سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں دانش تیمور نے بتایا کہ میری عائزہ سے پہلی ملاقات آڈیشن کے وقت ہوئی تھی، ہم دونوں ایک ہی جگہ آڈیشن کیلئے گئے ہوئے تھے۔دانش تیمور نے کہا کہ عائزہ اس وقت بھی بہت خوبصورت تھی، عائزہ کو پہلی بار دیکھ کر میں آنکھیں نہیں جھپک سکا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ عائزہ سکرین پر آدھی خوبصورت لگتی ہے کیوں کہ حقیقت میں وہ اس سے کہیں زیادہ پیاری لگ رہی تھی۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today