عالمی شہرت یافتہ پستہ قد سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کرگئے

اپنے پستہ قد کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کرگئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ عزیز الاحمد عرف ’بونا‘ کی موت نے ان کے مداحوں کو رنجیدہ کردیا جن کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا تانتا بندھ گیا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہونے والے عزیز الاحمد ہارمونل ڈس آرڈر میں مبتلا تھے جس نے ان کے قد کے بڑھنے میں مسائل پیدا کردیے۔ اسپتال میں زیر علاج الاحمد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون ان سے سوال کر رہی تھیں کہ وہ اپنے مداحوں کو کیا پیغام دیں جس پر الاحمد نے کہا ’میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ پستہ قد عزیز الاحمد کو سوشل میڈیا پر ان کی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں تھی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in