عراق، ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

راولپنڈی (ویب ڈیسک )ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد نومولود کی خبریں اور تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہیں، صارفین کی جانب سے اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔عراقی میڈیا کے مطابق ذی قار گورنری کے اسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی جو اسپتال کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔اس ضمن میں السومریہ نیوزنے ذی قار کے محکمہ صحت کے ذرائع سے بتایا ہے کہ ایک آنکھ والا بچہ شمال میں الرفاعی جنرل اسپتال میں پیدا ہوا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس نوعیت کے بچوں کی حالت کافی نازک ہوتی ہے جو زیادہ تر اموات کا بھی سبب بنتی ہے۔مقامی میڈیا نے الرفاعی جنرل اسپتال کے ایک ڈاکٹر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نومولود بچے کی پیدائش کے بعد موت ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس پر نومولود بچے کی تصاویر بہت بڑے پیمانے پر شیئر کی جار ہی ہیں جن سے معلوم ہوا کہ پیدا ہونے والے بچے کی ایک آنکھ چہرے کے درمیان تھی۔اس حوالے سے اسپتال کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ماں اور باپ کے خون میں عدم مطابقت یا حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جرثومے کی موجودگی کا نتیجہ ہوسکتی ہے اور دوسری وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی ہو۔

OneEyeBabyBorn

Iraq

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in