عرفی جاوید کی انوکھا لباس پہن کر چائے پینے کی ناکام کوشش

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ماڈل عرفی جاوید کی نئی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔ عرفی اپنے عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے مشہور ہیں، اب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ماڈل و اداکارہ نے ایسا لباس پہنا ہوا ہے جس میں ایک دھاتی جنگلہ بھی لباس میں جڑا ہے۔ وہ چائے کا کپ تھامے اسے پینے کی کوشش کرتی ہیں لیکن دھاتی جنگلے کی وجہ سے ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔ عرفی گردن کو ایک مخصوص زاویے پر گھما کے چائے نوش کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن ناکام رہتی اور کہتی ہیں کہ میری گردن میں درد ہوگیا۔

UrfiJaved

Bollywood

About The Author

You might be interested in

Post A Comment For The Creator: vicharkisoch

Your email address will not be published. Required fields are marked *