عمران خان اسی سیل میں وقت گذار رہے ہیں جہاں ماضی میں اعظم ہوتی اور سردار مہتاب بھی قید رہے

‏اٹک جیل کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ عمران خان اسی سیل میں وقت گذار رہے ہیں جہاں ماضی میں اعظم ہوتی اور سردار مہتاب بھی قید رہے یہ بی کلاس کا سیل ہے جس میں چارپائی اور میٹرس کے علاوہ مصلے پر نماز ادا کرنے کی جگہ بھی موجود ہے میں نے پوچھا وہاں مکھیوں اور مچھروں کی شکائت آئی ہے تو مجھے بتایا گیا کہ اس سیل کو روزانہ سینیٹائزکیا جاتا ہے اور خان صاحب کو دیا جانے والا کھانا روزانہ تین ڈاکٹروں کی ٹیم چیک کرتی ہے میں نے درخواست کی کہ جیل انتظامیہ اپنے دعووں کی تصدیق کے لئے مجھے اٹک جیل کے دورے کا موقع فراہم کرے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in