عمران خان پر حملے کی مکمل فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 2 گولیاں کس چیز سے ٹکرانے کے بعد لگیں؟وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مکمل فارنزک رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی۔رپورٹ کے مطابق ایک مکمل گولی عمران خان کو لگی، پی ٹی آئی چیئرمین کے جسم میں ایک دھات کا ٹکرا بھی پیوست ہوا، جو نکال لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے موقع سے31 گولیاں یا ان کےخول ملے۔رپورٹ کے مطابق 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر پر لگے جو اسپیکر سے ملے، 4 گولیاں نوید کے پستول سے چلیں جبکہ موقع سے کلاشنکوف کی بھی 2 گولیاں ملیں۔ملزم سے ملنے والے ایک پستول کا بھی فارنزک ہوا، جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا، حملے میں زخمی احمد چٹھہ اور عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فارنزک کیا گیا۔

You might be interested in