عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار،فوری رہا کرنے کاحکم

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خا ن کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی۔ عمران خان کوروسٹرم پر بلا لیا گیا،چیف جسٹس نے کہا آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ملک میں آپ کی گرفتاری کے بعد تشدد کے واقعات ہورہے ہیں،ہم ملک میں امن چاہتے ہیں،یہ بات کی جارہی ہے کہ آپ کے کارکنان غصے میں باھر نکلے،ہم آپ کو سننا چاہتے ہیں، بتائیں،آپ 9 مئی کو کورٹ میں بائیو میٹرک روم میں موجود تھے۔جب ایک شخص کورٹ آف لا میں آتاہے تو اس کا مطلب وہ کورٹ کے سامنے سرنڈر کرتا ہے،عدالت چاہتی ہے آپ خود ملک میں فسادات کی مذمت کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ ہر شہری کو قانونی حق دے گی ،عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی تھی، عمران خان کو کل ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے،ہائیکورٹ کل کیس کی سماعت کرے،ہائیکورٹ میں کل آپ پیش ہوں،ہائیکورٹ جو فیصلہ کرے آپ کو ماننا ہوگا۔اس موقع پر جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اتنے بڑے لیڈر کو مارنے کے بعد بھی حالات کنٹرول میں رہے،سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے کہ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،سپریم کورٹ کی وجہ سے آپ آج یہاں کھڑے ہیں۔حامد خان نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ دن کی مہلت ہمیں دی جائے،سپریم کورٹ نے حامد خان کی استدعا مسترد کر دی ، عمران خان کو کل ہی عمران ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

SupremeCourtOfPakistan

ImranKhan

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in