عید الفطر پر پاکستانی شوبز ستاروں کے خوبصورت انداز

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کی عیدالفطر کی تیاریاں تو ہر جانب مشہور ہیں، ان کی چوڑیاں، جیولری ، رنگا رنگ ملبوسات، ہیئر سٹائلز، جوتوں سے لے کر عیدی تک پر ان کے مداحوں نے گہری نظر رکھی ہوتی ہے۔سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے نت نئے لُکس نے مداحوں کے دل جیتے ہوئے ہیں اور اداکاراؤں کی بھرپور تیاری اور ان کی مصروفیات سے متعلق پوسٹس پر صارفین کمنٹس کر کے اپنا اظہارِ خیال کررہے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر، سونیا حسین، یمنی زیدی ، عائزہ خان، منال خان، ایمن خان، صدف کنول نے عید کے موقع پر چاہنے والوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی عید کی خوبصورت لکس مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جسے دیکھتے ہی مداح خوشی کا اظہا رکر رہےہیں۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in