عید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نئےکرنسی نوٹ ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کیے جاتے تھے تاہم اس بار عوام کے لیے نئےکرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔عید پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نئے نوٹ حاصل کرے اور اپنے چاہنے والوں کو عیدی کی مد میں نئے نوٹ دے لیکن اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ سے عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today