عیسائی پادری ہلیرین ہیگی نے اسلام قبول کرلیا

معروف امریکی عیسائی پادری ہلیرین ہیگی نے اسلام قبول کرکے اپنا نام سعید عبدالطیف رکھ لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عیسائی مذہب کی تعلیم دینے اور مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پادری ہلیرین ہیگی، اب قبول اسلام کے بعد دین اسلام کا درس دے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعید عبدالطیف نے تبدیل مذہب کا اعلان گزشتہ ماہ بذریعہ ٹوئٹر کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ اسلام سے متعلق میری کشمکش بالآخر مجھے اللہ کے گھر لے گئی، 20 برس بعد میں ایسا سکون محسوس کر رہا ہوں جو راحت اور خوشی سے پھرپور ہے۔ اب میرے ایمان، دین سے محبت، عشق رسولﷺ میں داخل ہونے کا سفر شروع ہوتا ہے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in