غائب ہونے والی ادویات سے متعلق حکمتٍ عملی تیارحکمتِ عملی کے تحت جان لیوا امراض کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نایاب ادویات کے متبادل برانڈز جلد مارکیٹ میں مہیا کیے جائیں اور جان لیوا امراض کے لیے نئی ادویات کی رجسٹریشن فوری کی جائے۔

ذرائع کے مطابق کینسر اور شوگر کی ادویات کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیرِ غور ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ امراضِ قلب کی ادویات اور ویکسین کی رجسٹریشن کی درخواستوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in