فالسے کے جوس کے فوائد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )خوبصورت جامنی رنگ کا پھل فالسہ گرمیوں میں کسی تحفے سے کم نہیں، ذائقے میں منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ یہ جسم کے کئی مسائل اور بیماریوں سے بچانے کیلئے انتہائی مفید ہے۔مختصر عرصے کیلئے آنے والے اس پھل میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ گردوں میں پتھری سے محفوظ رکھتا ہے اس کے علاوہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔فالسہ وٹامن سی،کیلشیم، فاسفورس اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، پھل کے چھلکے میں اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ پایا جاتا ہے۔فالسے میں موجود اینتھوسائنن سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل جگر اور پِتے کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے بہترین ہے۔ یہ کولیسٹرول کے لیول کو متوازن رکھنے کے ساتھ ساتھ موسمی نزلہ زکام سے چھٹاکارا حاصل کروانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔فالسے کا جوس دھوپ میں جلی ہوئی جلد، معدے اور ہیٹ اسٹروک کے شکار افراد کیلئے فائدہ مند ہے۔

HealthyLifeStyle

HealthTips

FalsaJuice

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in