فضائی سفر کیلئے نیپال خطرناک ترین ملک برطانوی سیفٹی ایئر لسٹ۔

برطانوی سیفٹی ایئر لسٹ میں 8ایسےممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ فضائی سفر کے لئے خطرناک ترین ممالک ہیں.

ان میں روس، جمہوریہ کانگو، ایران، نیپال، پاکستان، افغانستان، انگولا اور سوڈان شامل ہیں، برطانیہ کے میڈیا میں برطانوی ایئر سیفٹی لسٹ شائع ہوئی ہے جس میں نیپال کو فضائی سفر کیلئے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا ہے.

رپورٹ کے مطابق برطانوی سول ایوی ایشن نے دنیا کی25 ایئرلائن کو فضائی سفر کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے ان کی برطانیہ آمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے ان میں سے ایک ایئرلائن پاکستان کی بھی ہے جس پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے یہ پابندی اس خبر کے بعد عائد کی گئی کہ ایئرلائن کے ایک تہائی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں اور 434 میں سے 150 کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ہیں

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in