فلم شہزادہ ، کارتک آریان نے معاوضہ واپس کردیا

بھارتی اداکار کارتک آریان نے اپنی نئی فلم شہزادہ میں اداکاری کی فیس واپس کردی ہے۔بھارتی میڈیا کو ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ میری فلم بحران سے گزر رہی ہے اس لئے میں نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں بتایا کہ فلم شہزادہ کو زیادہ نقصان سے بچانے کیلئے وہ اس کے کو- پروڈیوسر بھی بنے تھے۔شہزادہ کو روہت دھون نے ڈائریکشن دی ہے جبکہ اس فلم کے ساتھ کارتک آریان نے بطور پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کریتی سینن مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ پریش راول، رونت رائے، راج پال یادو اور دیگر بھی موجود ہیں

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in