فلم ’’پٹھان‘‘ بنگلہ دیش میں ریلیز ہونیوالی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان بنگلہ دیش کے سینیماؤں میں ریلیز کی جارہی ہے، بنگلہ دیش کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ملک میں کوئی ہندی فلم یلیز کی جارہی ہو۔ انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشنز کے نائب صدر نیلسن ڈی سوزا نے اعلان کیا ہے کہ کنگ خان کی ’پٹھان‘ 12 مئی کو بنگلا دیش کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی، بنگلا دیش میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اسی لئے ان کی فلم کو ریلیز ہونے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سینما ہمیشہ سے قوموں، نسلوں اور ثقافتوں کو متحد کرنے کا ذریعہ رہا ہے اور اس کے ذریعے لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم پٹھان دنیا بھر میں ایک ہزار بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in