فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی، شاہ رخ خان فلم کا سیکوئل بنانے کے لیے تیار
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد اس فلم کا سیکوئل بنانے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فلم’پٹھان‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ایک تحفے جیسا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی دوسرے ہدایتکار کی طرح میرا بھی خواب تھا کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی فلم کو حاصل کرنا میرے لیے ایک سفر تھا جوکہ اس وقت مکمل ہوا جب مجھے شاہ رخ خان کے لیے ہدایتکاری کرنے کا تحفہ ملا۔#PathaanMovie #Bollywood #ShahRukhKhan𓀠 #DeepikaPadukone #BoxOffice #IndianFilm
Visited 1 times, 1 visit(s) today