فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیول میسی اور کرکٹر ویرات کوہلی انسٹاگرام سے لاکھوں روپے کمانے لگے


رواں سال کی جاری ہونے والی فہرست میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا پہلا جبکہ ارجنٹینا کے لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی انسٹاگرام سے اچھے خاصے پیسے کمانے والی شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک اسپانسرڈ پوسٹ کے 32 لاکھ 30 ہزار ڈالرز لیتے ہیں جبکہ 36 سالہ لیونل میسی ایسی ایک پوسٹ کے ذریعے 25 لاکھ 60 ڈالرز کماتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 34 سالہ ویرات کوہلی ایک اسپانسرڈ پوسٹ انسٹاگرام پر لگانے کے 11 کروڑ 45 لاکھ روپے لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر اس وقت کرسٹیانو رونالڈو کے فالوورز کی تعداد 599 ملین سے زیادہ ہے جبکہ لیونل میسی کے فالوورز 482 ملین اور ویرات کوہلی کے فالوورز 256 ملین سے زائد ہیں

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in