فیس بک اور انسٹاگرام صارفین بھی بلیو ٹک کی فیس ادا کریں گے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین بھی بلیو ٹک اکاؤنٹ کی فیس ادا کریں گے۔میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو بلیو ٹک کی فیس ادا کرنا ہو گی۔مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ یہ سروس ابتدائی طور پر اس ہفتے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنا اکاؤنٹ سرکاری شناختی کارڈ کے ذریعے ویری فائی کروا سکتے ہیں، 18 سال سے زائد عمر کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن کے لیے اہل ہیں۔میٹا کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سیکیورٹی اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس میں بہتری آئے گی۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in